لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

15 اگست 2012 (13:30)

لاہور ، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی ہوئی ہے ۔ لاہور میں سحری کے بعد ہونے والی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ بارش صبح چار بجے شروع ہوئی اور ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیالکوٹ میں صبح ساڑھے چار بجے ہونے والی بارش سے جل تھل ہو گیا۔ ریلوے روڈ، روڑس روڈ، کچہری روڈ، دارہ آرائیاں، لہائی بازار، کریم پورہ روڈ، شہاب پورہ روڈسمیت نشیبی علاقوں کی سڑکیں ڈوب گئیں۔ گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران بہاولپور، سرگودھا، پشاورڈویژن اورکشمیر میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا، میر پور خاص، گلگت اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے