لاہور کےعلاقے کوئنزروڈ پرپیٹرول پمپ پرڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں نےفائرنگ کرکےکیشئرکوقتل کردیا۔

15 اگست 2012 (13:23)

لاہورکےعلاقےکوئنزروڈ پرواقعہ حساس ادارےکےدفترکےقریب چارڈاکوؤں نےپیٹرول پمپ پرلوٹ مارکےدوران فائرنگ کرکےکیشئرکوزخمی کردیا۔ دوسری جانب پولیس نےموقع پرپہنچ کرکیشئرکوہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔ڈاکوواردات کےبعد فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے،پولیس کےمطا بق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔