کراچی میں خونریزی کا سلسلہ نہ تھم سکا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے عہدیدار سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

15 اگست 2012 (13:09)

کراچی کے علاقے گولیمار فلائی اوور کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وحدت المسلمین ساجد محسن کو قتل کر دیا۔واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے عباسی شہید اسپتال اور رضویہ چورنگی کے قریب ہوائی فائرنگ کر کے دکانیں اور کاروبار بند کرا دیا۔ساجد محسن کے قتل کے بعد لسبیلہ گولیمار اور مچھر کالونی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے رضویہ میں زخمی ہونے والا صدام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سلیم نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔