بھارت کے یوم آزدی کے موقع پر ریاست منی پور کا شہر دھماکوں سے لرز اٹھا،یکے بعد چار دھماکوں سے چارافراد زخمی ہوگئے۔

15 اگست 2012 (12:44)

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دھماکے دارالحکومت امپھال اور اور ایک دھماکا تھوبل شہر میں ہوا،دھماکوں کے نتیجےمیں چار افراد شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پولیس کے مطابق ریاست میں شدت پسندوں نے لوگوں کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ وہ آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کا بائیکاٹ کریں،حکام کے مطابق دھماکوں کے وقت ریاست میں بھارت کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔