سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو سترہ کروڑ روپے خورد برد کیس میں احتساب عدالت راولپنڈی نے دوبارہ جیل بھجوا دیا۔

15 اگست 2012 (12:37)
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو سترہ کروڑ روپے خورد برد کیس میں احتساب عدالت راولپنڈی نے دوبارہ جیل بھجوا دیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے  دور میں ان کے  میڈیا کوآرڈینیٹر  خرم رسول کو سپریم کورٹ کی طرف سے از خود نوٹس  لینے کے بعد ایف آئی اے نے گرفتارکیا تھا۔ ان کے خلاف سی این جی کوٹہ سکینڈل سمیت خرد برد اور لوگوں سے فراڈ کے مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایف آئی اے نے انھیں زیر حراست رکھا اور ان سے تفتیش کی جاتی رہی بعد ازاں انھیں عدالت نے جیل بھجوا دیا تھا۔خرم رسول کو آج سترہ کروڑ روپے کی خرد برد کے ایک مقدمے میں اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج عبدالحق کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نےمزید سماعت پچیس اگست تک ملتوی کرتے ہوئے خرم رسول کودوبارہ جیل بھجوا دیا۔