ہنگو کے علاقے وسطی کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکارشہید اورچودہ زخمی ہوگئے۔

15 اگست 2012 (11:42)

وسطی کرم ایجنسی کے علاقے خوادارمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اورایک اہلکارشہید جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ کےحملے میں فورسزکی گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد تمام زخمیوں کوطبی امداد کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال منتل کردیا گیا۔