ہالی ووڈ کی نئی فلم ’پریمیم رش ‘ ریلیز کے لیے تیار ھے،فلم رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

15 اگست 2012 (11:25)

پریمیم رش کے مرکزی کردار جوزف گورڈن اور ساتھی اداکارہ ڈانیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں فلم کی شوٹنگ میں انھیں بہت لطف آیا کیونکہ نیویارک زندگی کے ہنگاموں سے بھرپور شہر ہےاور یہ فلم بھی ایسے ہی ہنگاموں اور سنسنی خیز واقعات پر مشتمل ہے،،فلم کی کہانی ایک سائیکلسٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک کرپٹ پولیس اہلکار سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ بغیر بریک کی سائیکل پر ہیرو کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ تو پوری فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔