کشمیری عوام آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے

15 اگست 2012 (10:52)

مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ذریعے پوری وادی کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا ہے ،بخشی اسٹیڈیم کو سکیورٹی حصار میں لےکر تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیںجبکہ جگہ جگہ ناکہ بندی اور رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں اور تلاشی لی جا رہی ہے ۔ ریاست میں کرفیو کا سماں ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاراور شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں اور جدید آلات کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی ہے اورکنٹرول لائن پر بھی فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔  بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کسی تقریب میں شرکت نہ کریں ۔ انہوں نےکہاکہ کشمیریوں کی تمام تر امیدوں، امنگوں اور آرزوؤں کا مرکز پاکستان ہے ۔