سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ آج این آر او عملدرآمد کیس میں حکومت کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔

15 اگست 2012 (10:18)
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ آج این آر او عملدرآمد کیس میں حکومت کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔

این آراو عملدرآمد کیس میں  بارہ جولائی کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی حکومتی اپیل کی سماعت   سپریم کورٹ میں آج ہورہی ہے۔  درخواست میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ این آئی سی ایل کیس کی سماعت بھی کرے گا۔ حج انتظامات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی اسی بنچ میں ہو گی۔ آج جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سرکلرڈیٹ سے متعلق کیس کی سمات بھی کرے گا۔