قائداعظمؒ کے نواسے اسلم جناح کی اہلخانہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

15 اگست 2012
قائداعظمؒ کے نواسے اسلم جناح کی اہلخانہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے نواسے محمد اسلم جناح اور ان کے اہل خانہ نے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے اپنی بڑی صاحبزادی بی بی زینب کی قیادت میں بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی‘ استحکام اور ترقی کےلئے دعا کی ۔ بعدازاں اسلم جناح نے شہید ملت لیاقت علی خان‘ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور سردار عبدالرب نشتر کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی ۔ یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محمد اسلم جناح نے مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجید نظامی ہمیں ساتھ لے کر قائداعظمؒ‘ قائد ملت اور مادر ملت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ہم ان کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں اور ہماری جانب سے تحریک پاکستان کے تمام کارکنوں اور رہنماﺅں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔