پاکستان کوریا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد کا دورہ انویسٹمنٹ پنجاب بورڈ

15 اگست 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کوریا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد نے کوریا کے سابق سفیر مسٹر شن ان کی قیادت میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر حبیب الرحمن گیلانی اوردیگر حکام سے ملاقات کی۔ مسٹر شن ان نے اس موقع پر کہا کہ کوریا کاسمیٹک اور ہیلتھ پراڈکٹس کو انوسٹمنٹ بورڈ کے تعاون سے پنجاب میں متعارف کرانا چاہتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفسر انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی نے پنجاب کے ریٹیل سیکٹر اور نوجوان شہری آبادی کے حوالے سے بریفنگ دی۔