یوم آزادی: پرویز اشرف، منموہن کی ایک دوسرے کو مبارکباد
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یوم آزادی پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے پاکستانی عوام کےلئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کو 15 اگست پر بھارت کے یوم آزادی کے سلسلے میں مبارکباد دی ہے۔ پرویز اشرف نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کریں گے۔