حقانی نیٹ ورک جلد دہشت گرد تنظیموں میں شامل کر لیا جائے گا: مائیک راجر

15 اگست 2012

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد امید ہے کہ بہت جلد حقانی نیٹ ورک غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ ایک بیان میں مائیک راجر نے کہا کہ اوباما کے دستخط کے بعد اب وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو 30 دن میں حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے قانونی حیثیت کو واضح کرنا ہو گا ۔ انہوں نے ہلیری پر زور دیا کہ وہ اس پھیلتے ہوئے ”ناسور“ کے خلاف فوری کارروائی کے لئے ضروری اقدامات کریں۔