سری لنکن پریمیئر لیگ، روہنا رائلز نے اتھورا روڈراس کو 35 رنز سے ہرا دیا

15 اگست 2012

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکن کرکٹ پریمیئر لیگ میں روہنا رائلز نے اتھورا روڈراس کو 35رنز سے ہرا دیا ۔ روہنا رائلز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ فنچ 65 اور رویا سنہے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اتھورا روڈراس کی ٹیم 15.5 اوورز میں 118 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ لاستھ مالنگا نے 4 جبکہ شاہد آفریدی نے 20 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔