انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ : نیوزی لینڈ بھارت جنوبی افریقہ آسٹریلیا کی کامیابی

15 اگست 2012

بیوڈریم+برسبین+ٹانزول+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں+سپورٹس رپورٹر) انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے 198 رنز بنائے۔ افغانستان کی ٹیم 9 وکٹوں پر 190 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ نے پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک ک 126 اور بوویس 115 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔نمیبیا کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھیونس ڈی بروئن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے6 وکٹوں کے نقصان پر261 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم 198 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، میلکم لیک کے118 رنز شکست سے نہ بچا سکے۔ کمال پاسی نے 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈکی ٹیم 42.5 اوورز میں 129 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ آسٹریلیانے 130 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان ٹیم گروپ بی میں آخری پول میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر رکھا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے جن میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمبیبیا سے، انگلینڈ کا نیپال سے، بھارت کا پاپوا نیو گینی جبکہ ویسٹ انڈیز کا زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔