تحریک استحکام پاکستان کی جانب سے عارفہ صبح خان کو گولڈ میڈل دیا گیا

15 اگست 2012

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ادیبہ شاعرہ دانشور عارفہ صبح خان کو گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر تحریک استحکام پاکستان کی طرف سے گولڈ میڈل عطا کیا گیا ۔ تحریک استحکام پاکستان نے 20 ایسی نابغہ روزگار شخصیات کا انتخاب کیا تھا جنہوں نے پاکستان کی ترقی عزت استحکام کے حوالے سے انمول خدمات انجام دی ہیں۔ عارفہ صبح خان کے کریڈٹ پر یہ ساتواں گولڈ میڈل ہے۔ وہ پانچ شیلڈز اور 22 ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔