لاہور گیریژن میں ےوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

15 اگست 2012

لاہور (خبرنگار) یوم آزادی لاہور گیریژن میں بھی بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ دن کا آغاز فورٹریس سٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور گیریژن کی تمام فارمیشن اور یونٹوں کی مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور قومی پرچم لہرائے گئے۔ کور ہیڈ کوارٹر میں بریگیڈئر سکندر خان نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ بعدازاں میجر جنرل عامر ریاض (جی او سی) نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ پڑھی۔