لندن اولمپکس : کانگو کے 4 کھلاڑی لاپتہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن اولمپکس میں شرکت کرنیوالے افریقی ملک کانگو کے 4 کھلاڑی لاپتہ ہو گئے ہیں۔جوڈو کے کلھاڑی سیڈریک منڈیبو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے فوراً بعد غائب ہو گئے، ان کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔ جوڈو کے کوچ اور ایتھلیٹکس کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔