وزیراعلیٰ سے اپیل

15 اگست 2012

مکرمی !کاہنہ نو فیروز پور گرودوارے والی گلی سے ریلووالی مسجد تک سروس روڈ اور فٹ پاتھ ناجائز تجاورات کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے ۔پچھلے چند دنوں سے کچرا ڈالنے والی ٹرالی بھی مین فیرپورروڈ پر رکھ دی گئی ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے ۔جبکہ سروس روڈ پر ریڑی بانوں اورٹھےلے والوں نے ٹینٹ لگاکر مکمل قبضہ کررکھا ہے۔جس کی وجہ سے سروس روڈ مکمل بند ہے ۔ عید کی خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کا رش ہونے کی وجہ سے اکثر جیبیں کٹ جاتی ہیں ۔ درجنوں بار مقامی انتظامیہ کو شکایت کرنے کے باوجودتا حال کسی قسم کی کارروائی نہ ہوسکی جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور سروس روڈ سے ناجائز تجاوازت ختم کرواکے سڑک خالی کروائی جائے تاکہ شہریوں کوآنے جانے میں آسانی ہوسکے ۔(شوکت علی کاہنہ نو لاہور03214174470)