”ماہ رمضان، قبولیت کا مہینہ“

15 اگست 2012

مکرمی! کسی کے پاس مت جائیے، دعا کروانے، رب آپ کا ہے، وہ آپ کی دعائیں ضرور سنے گا، بس اس کے ساتھ توکل کا رشتہ قائم کر لیجئے اور جان لیجے کہ رب تعالیٰ کے سارے خزانے آپ کے ہیں۔ رب کی کائنات آپ کی ہے کیونکہ ان خزانوں کا مالک ”آپ کا اپنا رب ہے“۔ اس لیے اپنے رب پر مان کیجئے، یہ مان کہ میرا رب میری دعا یقینا قبول کرے گا۔ اس مان کے ساتھ مانگی جانے والی دعا فوراً قبول ہوتی ہے۔ (کوثر حسین، دبئی۔052-9714369)