ذکاءاشرف کے نام کھلا خط

15 اگست 2012

مکرمی !پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے بورڈ کا عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں انٹرنیشنل کی بحالی پر کروڑوں روپے خرچ کئے‘ بھلا بتایا جائے کہ ہمارے ملک کے حالات میں کوئی غیرملکی ٹیم یہاں آئے گی۔ ذکاءاشرف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دفتر جیالوں کا دفتر لگتا ہے‘ خود ذکاءاشرف بھی جیالے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ان جیالوں پر ہفتہ کا 35 سے 40 لاکھ روپے ماہانہ کا خرچہ ہے۔ خود پاکستان کرکٹ بورڈ کے Expenses پر 700 کے قریب فضول ملازمین کروڑوں روپے کی مد میں تنخواہیں لے رہے ہیں۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کا دفتر پڑھے لکھے ڈگری ہولڈر نوکری کے متلاشی لوگوں کے لئے حسرت گاہ ہے‘ جہاں کے معمولی سے معمولی ملازم سے لے کر بالا اتھارٹی تک منرل واٹر اور دوپہر کو بہترین کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جہاں ایک ایسا اَن پڑھ ٹیسٹ کرکٹر لاکھوں روپے تنخواہ سے اس لئے مستفید ہو رہا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان کے ایک سابق کپتان اور اب سیاسی پارٹی کے رہنما سے ہے جس کا رویہ انتہائی گستاخانہ ہے۔
(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر‘ سابق منیجر کوچ سروس انڈسٹریز )