مکرمی! کافی عرصہ سے واپڈا آفس، درس بڑے میاں مغلپورہ میں ایس ڈی او کی سیٹ خالی چلی آ رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنے مسائل حل کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ افسر کے نہ ہونے کی بنا پر عملہ بھی کام میں سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ میٹر ریڈرز آفس میں بیٹھے بیٹھے پچھلی ہسٹری سے اندازہ لگا کر اوور ریڈنگ کے مرتکب ہو رہے ہیں اور علاقہ کے صارفین کو ہر ماہ دو سے تین سو زائد کا بل بھیج رہے ہیں واپڈا کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ جلد از جلد کوئی دیانتدار اور فرض شناس ایس ڈی اوتعینات کیا جائے۔
(ابو محمد‘ مجاہد آباد‘ مغلپورہ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38