لاہور/ فیروز والا/ رائے ونڈ (خصوصی رپورٹر+ نیوز رپورٹر+ خبر نگار+ سٹاف رپورٹر+ اپنے نمائندہ سے+ کامرس رپورٹر+ سٹی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور میں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر لاہور کی مارکیٹوں اور پلازوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا۔ پرچم کشائی کے علاوہ مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 125 کے مرکزی سیکرٹریٹ میں‘ ڈیفنس میں خواجہ محمود احمد کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی گئی۔ ایک تقریب شیخ روحیل اصغر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ کے ز یر اہتمام نیلم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تحریک انصاف لاہور کے زیر اہتمام گلبرگ مےں فرخ جاوےد مون کی طرف سے تقرےب میں احسن رشےد نے کےک کاٹا۔ ڈےفنس موڑ سے قےنچی چونگی تک فواد رسول اور رانا تنوےرکی قےادت مےں موٹر سائیکل رےلی نکا لی گئی۔ تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے غریب اور یتیم بچیوں کے ادارے ”اپنا گھر“ میں پرچم کشائی کی۔ لاہور بار کے زیر اہتمام ضلع کچہری میں صدر چودھری ذوالفقار نے پرچم کشائی کی تقریب مےں سینکڑوں وکلاءنے شرکت کی۔ یومِ آزادی کے موقع پر واپڈا ہاﺅس میں چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کئے گئے 100 فٹ X 40 فٹ سائز اور 180 کلو گرام وزنی قومی پرچم کا بھی افتتاح کیا۔ قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ شدیدمعاشی بحران اور سہولیات کے فقدان کے باوجود تاجر برادری نے یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں لاہور جنرل،جناح اور سرگنگارام ہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایم اے لاہور کے زیراہتمام پی ایم اے ہاو¿س پر پرچم کشائی کی گئی۔ شیخ زاید ہسپتال میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹر لاہور میں پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پرچم کُشائی کی۔ محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام تمام ریزارٹ، دفاتر اور ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرز پر جشن آزادی قومی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس کے علاوہ منیار پاکستان پر ایک فلوٹ بھی چلایا گیا۔ ٹےک سوسائٹی کلب مےں ےوم آزادی کی تقرےب سے جسٹس (ر) کے اےم اے صمدانی، سرفراز احمد شاہ، انجےنئر عبدالمجےد خان اور زبےر شےخ نے خطاب کےا۔ تحصےل کونسل فےروزوالہ مےں اسسٹنٹ کمشنر فےروزوالہ علی شہزاد نے پرچم کشائی کی۔ مسلم لیگ (ن) سٹی رائیونڈ کے صدر حاجی محمد عباس ملک نے یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024