ڈینگی سے بچاﺅ کےلئے تمام صوبائی محکموں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری

15 اگست 2012
 ڈینگی سے بچاﺅ کےلئے تمام صوبائی محکموں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام صوبائی محکموں کے سربراہوںکو ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس بارے میں جو لیٹر جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے میں کہ تمام محکمے اپنے فوکل پرسن لگائیںجو روزانہ کی بنیاد دفاتر میں پانی ، صفائی اور دیگر امور کو چیک کریں گے اور کھلی جگہ پر پڑاسرکاری سامان بند جگہ پر رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے محکموں میں سپرے بھی کروائیں گے۔