بھارت کا پاکستانی فوج پر جموں سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام

15 اگست 2012

جموں (آن لائن) بھارتی سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے پاک فوج پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف رواں ہفتے کے دوران 6 بار پاکستانی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جموں سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔