معذور افراد کی سرکاری اداروں میں بھرتی کےلئے ڈسٹرکٹ بورڈ سے معذوری کے سرٹیفکیٹ کی شرط عائد

15 اگست 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے معذور افراد کے لئے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لئے ڈسٹرکٹ بورڈ سے معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی شرط عائد کر دی۔ تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ معذور افراد جن کو سرکاری طور پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہو گا وہ ان افراد کو ان کوٹے کی سیٹوں کے لئے ر کھ سکتے ہیں، ماضی میں حکومت پنجاب کو شکایات ملی تھیں کہ بعض محکموں میں معذور افراد کے کوٹے کی پوسٹوں پر ایسے افراد کو بھرتی کر لیا گیا جن کی سفارشیں تھیں۔