حکومت کا پاور پالیسی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، کمیٹی قائم کر دی

15 اگست 2012

 لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاور پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے لئے وزارت پانی و بجلی کی ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اس پر اپنی تجاویز دے گی۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاور سیکٹر کو دس سال کے لئے ڈی ریگولیٹ کرتے ہوئے اس میں ہر کسی کو منصوبے لگانے کی اجازت دی گئی ہے جس پر پاکستان میں پاور سیکٹر کو پاور پالیسی 2002ءکے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔