چودھری شجاعت کا مولانا تقی عثمانی کو ٹیلیفون مدرسے پر رینجرز چھاپے کی مذمت کی
کراچی (وقت نیوز) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی سے کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے دینی مدرسے پر رینجرز کے چھاپے کی شدید مذمت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ رینجرز حکام مولانا تقی عثمانی سے معذرت کریں۔ مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ مدرسے کی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا جاتا تو چھاپے کی ضرورت نہ پڑتی۔