کوئٹہ: چیک پوسٹ پر فائرنگ، راکٹ حملہ، مختلف واقعات میں 3افراد قتل

15 اگست 2012
کوئٹہ: چیک پوسٹ پر فائرنگ، راکٹ حملہ، مختلف واقعات میں 3افراد قتل

کوئٹہ (اے پی اے) بارکھان میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کوہلو اور گوادر میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ کے گولے کھلے میدانوں میں گرکر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے ثناءاللہ نامی شخص کو ہلاک کر دیا۔ ادھر قلات میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے ایک شخص محمد یوسف کو ہلاک جبکہ خاتون کلثوم بی بی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے بگٹی کالونی میں دو بم دھماکے ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔