سینٹ کمیٹی کو آج اہم دفاعی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی

15 اگست 2012

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار نے قومی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں سفارشات مرتب کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کو آج بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں اہم دفاعی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی نے دفاع کے لیے ”سماجی“ و ”معاشی“ ترقی اور دفاعی حکمت عملی میں عوامی شراکت داری کو رہنما اصول کے طور پر اختیار کر لیا ہے۔ ا س ضمن میں پارلیمنٹ کے کردار کے تعین سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیںگی۔