مسلم لیگ (ن) میں نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت شروع
اسلام آباد (ثنا نیوز) مسلم لیگ (ن) میں نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کے لئے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ اس ضمن میں پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن کے دو سرکردہ قومیت پرست قائدین کا نام لیا جا رہا ہے۔ حتمی مشاورت اور عیدالفطر کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں، قومیت پرست رہنماﺅں کو رابطے کرکے اعتماد میں لیں گے۔