فضائیہ کے سربراہ روس کے دورہ سے وطن واپس

15 اگست 2012

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ روسی فضائیہ کی سو سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے۔ ماسکو میں پاکستانی ائر چیف کا غیر معمولی انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔ وہ اس موقع پر منعقدہ کانفرنس کے گنے چنے مقررین میں سے ایک تھے۔ کانفرنس کا کلیدی خطاب بھی ان کے حصہ میں آیا۔ پی اے ایف ائیر چیف نے روسی ائیر چیف کی خصوصی دعوت پر ان تقریبات میںشرکت کی جن میں روس کے مشہور ”زہوکوسکی“ ہوائی اڈے پر ایک عظیم فضائی مظاہر ہ بھی شامل تھا۔ یہ ہوائی اڈہ میکس ائیر شو کے مقام کے طور پر مشہور ہے۔ اپنے مختصر قیام کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کی جس میں مختلف پیشہ ورانہ بشمول باہمی تعلقات کی وارفتگی پر تبادلہ خیال کیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...