یوم آزادی پر لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، شہری لطف اندوز ہوتے رہے

15 اگست 2012
یوم آزادی پر لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، شہری لطف اندوز ہوتے رہے

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہونے والی مون سون کی بارش نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ موسم آبر الود ہونے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے پر شہری لطف اندوز ہوتے رہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سڑکوں اور تفریح گاہوں میں دیکھے گئے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید تک ملک کے بالائی حصوں سمیت بالائی پنجاب اور مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید اتوار کی ہو یا پیر کی دونوں دن بارش ہوگی۔