افغانستان میں 3 خودکش حملے‘ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 ہلاک‘ 116 زخمی

15 اگست 2012

کابل (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) افغانستان میں 3 خودکش حملوں اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک، 116 زخمی ہو گئے۔ صوبے کی گورنر عبدالکریم برہوی نے بتایا ایرانی سرحد کے قریب صوبہ نمروزکے دارالحکومت زرانج میں یہ دھماکے 2 مارکیٹوں میں ہوئے جب لوگ خریداری کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شہریوں کی ہے۔ ان میں 15 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ ڈپٹی پولیس چیف نے بتایا ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہیں۔ 11 خودکش بمباروں کے گروپ میں سے 3 نے خود کو اڑا لیا۔ کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔