ایران: ملبے سے جوڑے کو زندہ نکال لیا گیا
تہران (آن لائن) ایران کے شمال مغرب کے زلزلہ سے تباہ شدہ سیریز شہر کے گاﺅں ورزا کان میں ملبہ سے دو افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے کارکنوں نے بتایا کہ دو افراد کو گھروں کے ملبے سے زندہ نکال دیا گیا جس کی کھوجی کتوں نے نشاندہی کی تھی۔ جوڑا کی صحت اچھی ہے اور وہ محفوظ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ کوئی شخص بھی زندہ حالت میں نہیں ملا۔ دریں اثناءیورپی یونین نے ایران کو زلزلہ متاثرین کیلئے امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری خوف کے بغیر ایرانی زلزلہ متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔