نوازشریف نے رب اور بھارتیوں کے حوالے سے بات نہیں کی،سکھوں سے کہا تھا آپ بھی اپنے خالق کو رب کہتے ہیں اور ہم بھی: پرویز رشید
لاہور (خبرنگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی پرویز رشید نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کے حوالے سے چھپنے والی اس خبر کی واضح الفاظ میں تردید کی ہے کہ انہوں نے رب اور بھارتیوں کے حوالے سے کوئی بات اپنی تقریر میں کہی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں سکھ حضرات بھی تھے، انہی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہاکہ ”ہم بھی اپنے خالق کو رب کہتے ہیں اور آپ بھی رب کہتے ہیں“۔ الیکٹرانک میڈیا کی ریکارڈنگ سے تصدیق کی جا سکتی ہے کہ محمد نوازشریف نے قطعاً رب اور بھارتیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
پرویز رشید/ وضاحت
پرویز رشید/ وضاحت