ڈیرہ الہ یار : ہوٹل میں بم دھماکہ‘ 14 افراد جاں بحق‘ چالیس زخمی‘ خضدار : وقت نیوز کا نمائندہ قتل
جعفرآباد (این این آئی) بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار کے ایک مقامی ہوٹل میں بم دھماکے سے 14 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ¾ ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ¾ جبکہ بلوچ لبریشین ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بیگ یا تھیلے میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ہوٹل کے اندر رکھ کر ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس سے ہوٹل کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ دھماکے سے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے درجنوں لوگ ملبہ کے نیچے دب گئے۔ اب تک لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 11 لاشیں نکال لیں ہیں مزید لاشیں نکالنے کےلئے ہیوی مشینری استعمال کی گئی ہے دھماکہ کے بعد شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے 40افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ضلع جعفرآباد کے ڈپٹی کمشنر نصیراللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دومنزلہ ہوٹل ریلوے سٹیشن اور ہسپتال کے قریب واقع ہے اور یہاں عموما کافی رش ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو جیکب آباد اور لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نصیراللہ خان نے مزید بتایا کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اس کام کےلئے ضلعی انتظامیہ نے کرین منگوا لی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد دبے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے اور اتوار کو ہی اس سے پہلے وہ دو جگہ پر اطلاع ملنے پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا چکے ہیں۔ بلوچ لبریشین ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے ایک نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ڈی آئی جی سبی کے مطابق دھماکے میں 30 سے 35 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ہوٹل کے ایک کمرے میں رکھا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ہوٹل میں تقریباً 40 افراد موجود تھے۔ دریں اثنا خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وقت نیوز کا نمائندہ منیر احمد شاکر جاں بحق ہو گیا۔ لسبیلہ کے علاقے حب میں 2 پنجابی مزدوروں کو قتل کردیا گیا جبکہ مستونگ میں نامعلوم افراد نے ایک فیکٹری کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری ایم این اے ہمایوں کرد اور صوبائی وزیر میر عاصم کرد کی ہے۔ دریں اثناءضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں نامعلوم افراد نے 2 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ مرنیوالے جہانگیر اور سلیم کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ دونوں ایک کھیت میں کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دریں اثناءمستونگ میں ایک بس اڈے پر بم دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اللہ یار
ڈیرہ اللہ یار