کرپشن اور لوٹ مار کر کے حکمرانوں نے اپنا ہی نہیں جمہوریت کا بھی منہ کالا کر دیا : نوازشریف
لاہور (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے اپنا ہی نہیں جمہوریت کا بھی منہ کالا کیا ہے حکمرانوں نے عوام کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہم کرپشن کو ایمانداری، لوڈشیڈنگ کو روشنی اور بے روزگاری کو روزگار مےں تبدیل کر کے ایک نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے۔ ملکی آزادی خودمختاری اور سلامتی کا ہر صورت تحفظ کریں گے 18کروڑ عوام متحد ہو کر ہی قوم و ملک کی تقدیر بدل سکتے ہےں وہ گذشتہ روز علامہ اقبالؒ کے مزار کے سامنے حضوری باغ مےں یوم تجدید عہد کے ضمن مےں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی، اسحق ڈار، پرویز رشید، سردار یعقوب ناصر، احسن اقبال، سعد رفیق، حمزہ شہباز شریف، میاں مرغوب احمد، افضل کھوکھر، چودھری غفور، مجتبیٰ شجاع سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے کہا ہم کرپشن کو ایمانداری، بے روزگاری کو روزگار اور لوڈشیڈنگ کو روشنیوں مےں تبدیل کر کے اور قوم کے ساتھ مل کر ایک نیا پاکستان تیار کیا جائے گا، پاکستان کو فوجی آمریتوں سے محفوظ رکھنے کےلئے ہر قربانی دونگا، پاکستان کا وجود دنیا مےں محکوم ملکوں کے فہرست مےں ایک اور اضافے نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی کےلئے تھا اور ہم اس ملک کو نہ صرف ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے بلکہ اس کی آزادی اور سالمیت کا بھی ہر صورت تحفظ کرینگے، ہم سب متحد ہو کر راستہ بنانے کی ٹھان لیں تو یاد رکھیں 18کروڑ لوگ ناقابل تسخیر بن سکتے ہےں۔ اپنے خطاب مےں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کو بچانے کا جذبہ ہے آج مےں جب پاکستان کے موجودہ حالات کی تصویر کو دیکھتا ہوں تو اس سے میرا دل دکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور روش نہ بدلی گئی تو پھر آنے والا وقت انتہائی خطرناک ہوگا، مےں پاکستان کے حال اور مستقبل کےلئے ہر وقت فکر مند رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد طویل آمریت کا خاتمہ ہوا اور ملک مےں جمہوریت آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم متحد ہو جائے تو ہم غربت، مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہےں، پاکستان اس لئے وجود مےں نہیں آیا تھا کہ اس کا شمار دنیا کے محکوم ممالک مےں ہو اور یہاں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترسیں اور نوجوان ہاتھوں مےں ڈگریاں لئے روزگار کی تلاش مےں دربدر پھرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک مےں سب کچھ ٹھیک ہوتا تو مجھے یہاں تجدید عہد کی ضرورت نہ پڑتی لیکن پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلئے ہمیں دل سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2008ءمےں بھی ججز کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے عہد کیا تھا اور پھر پوری قوم نے دیکھا کہ وہ عہد بھی وفا ہوا اور نہ صرف ججز بحال ہوئے بلکہ ملک مےں آزاد اور خودمختار عدلیہ بھی وجود مےں آئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ وعدے اور معاہدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے لیکن قوم نے ان کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔ نوازشریف نے اپنے خطاب میں ملکی بقاءو سلامتی اور استحکام کیلئے جمہوریت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وطن عزیز کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گے۔ انشاءاللہ عوام کی طاقت کو بروئے کار لاکر اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا دفاع کریں گے۔ پاکستان کے بارے میں فکرمند رہتا ہوں میرا دل گواہی دیتا ہے کہ پاکستانیوں میں 1947ءوالا جذبہ موجود ہے۔
نواز شریف