مغوی امریکی شہری کا سراغ نہیں لگایا جا سکا قونصلیٹ کی ٹیم کا دورہ ماڈل ٹاﺅن، شواہد اکٹھے کئے
لاہور (نما ئندہ خصوصی) پولیس ماڈل ٹاﺅن سے اغوا ہونے والے امریکی شہری کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرزاق چیمہ نے خود سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن سنٹر میں زیر حراست امریکی شہری وارن وائن سٹین کے چاروں سکیورٹی گارڈز سے تفتیش کی لیکن تاحال پولیس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کنندگان کی تعداد 8 تھی اور وہ انتہائی تربیت یافتہ تھے جن میں 6 نے اپنے چہرے ماسک میں چھپا رکھے تھے جبکہ2بغیر ماسک کے تھے ۔ ان کے پاس4کلاشنکوفیں اور 5 پستول تھے جبکہ ایک کے دونوں ہاتھوں میں2پسٹل تھے۔ تمام افراد نے پینٹ شرٹ اور جوگرز پہن رکھے تھے اور ان کی عمریں 22 سے26سال کے درمیان تھیں جبکہ مغوی امریکی شہری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دل کا مریض ہے۔ ذرائع نے مذید انکشاف کیا ہے کہ مغوی امریکی شہری کے بیوروکریٹس اور بہت سے پولیس افسران کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے اور وہ ماضی قریب میں لاہور میں تعینات رہنے اور شلوار قمیض پہننے والے ایک امریکی سفارتکار کے انتہائی قریب تھا۔ علاوہ ازیں امریکی قونصلیٹ کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن مےں وارن وائن سٹین کی رہائش گاہ اور سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کا دورہ کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیم مےں امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے ایکسپرٹ بھی شامل تھے۔ مذکورہ ٹیم نے وارن وائن سٹین کی رہائش گاہ سے فنگر اور فٹ پرنٹ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر شواہد اکٹھے کئے۔ ٹیم نے زیر حراست سکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی لیے۔
امریکی شہری
امریکی شہری