عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا چھ سو روپے سستا ہوگیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھی گئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بارہ ڈالر کمی کے بعد سترہ سو چالیس ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان بھر میں فی تولہ سونا چھ سو روپے کم ہو کر ستاون ہزارروپے اور دس گرام سونے کے دام پانچ سو چودہ روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزارہزارآٹھ سو ستاون روپے ہوگئے۔ ۔صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔