صوبائی دارالحکومت لاہور کے باسیوں نے کلمہ چوک فلائی اوور کی تعمیر کو شہر کے لیے گراں قدر تعمیراتی منصوبہ قرار دے دیا
دو ارب بیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والہ لاہور کا کلمہ چوک فلائی اوور لاہور کو قصور روڈ سے ملائے گا۔ پانج سو پچاس میٹر طویل فلائی اوور کی چوڑائی چھ میٹر سے زیادہ ہے مقرہ وقت پر منصوبے کی تکمیل کے لیے دن رات کام کیا گیا اورایک سو پینتیس دنوں کی ریکارڈ مدت میں اس کو مکمل کر لیا گیا ۔فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں لوٹ مار کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں تبدیل کردیااورکلمہ چوک فلائی اوور ملک میں بنائے جانے والے تعمیراتی منصوبوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔
فیروز پور روڈ سے قصور روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کو جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کم ہوگئے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اُن کو کلمہ چوک میں آدھا آدھا گھنٹہ اشاروں پر رکنا پڑتا تھا۔
کلمہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل کے بعد بیس کروڑ کی لاگت سے برکت مارکیٹ لبرٹی انڈر پاس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیاگیا جس کو ستمبر تک مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔