پاکستان کا اولین مسلئہ لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم نہیں بلکہ ملک پر مسلط صدر زرداری کے کرپٹ ٹولے سے نجات ہے ۔ رانا ثنا اللہ خان
ایوان وزیراعلی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اگر صدر زرداری اور انکے رفقاء کی کرپشن کو نہ روکا گیا تو ملک کی سالمیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے نجات حاصل کرنے کیلئے مڈٹرم انتخابات کا راستہ موجود ہے جبکہ عدالت عظمی بھی خکومتی بدعنوانیوں کا نوٹس لے رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کرپشن نے پاکستان کے اعلی ترین اعزازت کی تقسیم کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے صدر زرداری کی جانب سے رحمان ملک اور بابر اعوان جیسے بدعنوانوں کو ہلال امتیاز دینا اسکی واضح مثال ہے
اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کاشتکار دشمن پالیسیوں کے باعث پنجاب کے لاکھوں کاشتکار گندم کی بوائی سے قبل یوریا کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ وزیر زراعت نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت یوریا کی حالیہ دس لاکھ ٹن قلت کو پورا کرنے کیلئے اسے فوری طور پر درامد کرے ورنہ گندم کی آئندہ فصل کو شدید نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے