وزیراعلیٰ پنجاب کے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ بابراعوان
اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون و انصاف کو بیان کی انکوائری کے لئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کھبی کسی سیاستدان نے اس طرح کی بات نہیں کی۔ صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور ان کے خلاف شہباز شریف کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔
چوہدری نثار علی خان کی جانب سے دئیے گئے بیان کے متعلق بابراعوان کا کہنا تھا کہ انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے پیپلز پارٹی نے بھر پورتعاون کیا تھا ۔ہم پی اے سی کی کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے۔ چوہدری نثارملکی سیاست کو مقامی سیاست پر قربان نہ کریں۔
باہراعوان نے کہا کہ ہم نے مرکز میںنون لیگ کے ساتھ بھرپورتعاون کیا لیکن پنجاب میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھبی بھی ورکنگ ریلشن شپ قائم کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی حزب اختلاف کو کام کرنے کا موقع دیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک عوامی جلسے میں یہ الزام لگایا تھا کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر صدرآصف علی زرداری انہیں دھکمیاں دے رہے ہیں