لاہورسمیت پنجاب بھر میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں جبکہ بعض شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔بارش کے بعد شہریوں کو دفاتر جانے اور طلبہ کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود کے مطابق لاہورمیں صبح سےاب تک چالیس ملی میٹربارش ہوچکی ہے اور ابھی مزید بارش کی توقع ہے۔