مکرمی! پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ایک بیان پاکستان ٹائمز میں 4 اکتوبر 1973ءکو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک محفوظ رہنا چاہئے حکومتیں بدلتی رہتی ہیں پاکستان کو اس وقت ایماندار اور مخلص نمائندوں کی ضرورت ہے جو ذاتی اغراض سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت بجا لانے میں اپنا کردار بھرپور انداز میں کریں۔موجودہ ملکی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی جماعتیں اپنے ایماندار اور مخلص امیدواروں کے نام شائع کریں تاکہ الیکشن خوب اور خوب تر کے درمیان ہوں۔ غلطیوں کا ازالہ ہوں اور پاکستان ایک بار پھر مضبوط و توانا ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھر سکے۔
(حامد علی خان - سیالکوٹ)
(حامد علی خان - سیالکوٹ)