ٹورنٹو (اے پی پی+نیٹ نیوز) راجرر فیڈرر، رافیل نڈال، نووک ڈجکووچ اور اینڈی مرے نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا۔ ٹورنٹو میں جاری ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے جرمنی کے فلپ کوہلسکریبر کو دچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی، جرمن کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں دلکش کھیل پیش کیا اور عالمی نمبر ایک کو چاروں شانے چت کر تے ہوئے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، پہلے سیٹ میں کامیابی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کے فلپ اپ سیٹ کر دیں گے مگر نڈال نے شاندار کم بیک کیا۔ انہوں نے جرمن حریف کو دوسرے سیٹ میں 6-3 جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 3 سوئیٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈچ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 ، 5-7 اور 7-6 سے شکست دیکر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نویک جوکوچ نے فرانس کے جیرمی شارڈے کو بآسانی سڑیٹ سیٹس میں شکست دی، جوکوچ کی جیت کو سکور 6-2 اور 6-3 رہا۔ ایونٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ارجینٹائن کے ڈیوڈ نالبندائن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-2 سے ہرایا اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024