لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب میں ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ کا شایان شان انعقادکیا گیا۔ سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے روایتی پنجابی پَگ پہن کر دفتری امور سر انجام دیے۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف پنجاب محمد شاکر اور ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب رفیق نور وٹو نے بھی پنجابی پگڑی پہن کر پنجابی ثقافت کی ترجمانی کی۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے پنجاب کی پہچان‘ روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امور سرانجام دئیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات‘ شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔
’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ پورے صوبے میں جوش و جذبے سے منایا گیا
Apr 15, 2025