اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مزید دو جج شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس اٹھارہ اپریل کو طلب کر لیا، جمعہ کو دو بجے ہو گا۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس دو مئی کو بھی طلب کر رکھا ہے جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ناموں پر غور ہو گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں کر لیں۔
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مزید 2 جج شامل کرنے کا فیصلہ
Apr 15, 2025