قلعہ دیدار سنگھ:نجی کالج کے لیکچرار پر تشدد اور قتل کی دھمکیوں پر اساتذہ تنظیموں کی مذمت

Apr 15, 2025

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)نجی کالج کے لیکچرار پر تشدد اور قتل کی دھمکیوں پر اساتذہ تنظیموں کی شدید الفاظ میں مذمت،ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،افضل وڑائچ ؛چوہدری زاہد عزیزتفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمدیہ کے رہائشی پروفیسر عمران منیر بھٹہ جو نجی کالج قلعہ دیدار سنگھ میں بطور لیکچرار اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جو گلی سے گزر رہے تھے کہ اسد اور عثمان نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس واقع کیخلاف اساتذہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ یہ واقع نہ صرف استاد کے مقام و مرتبہ پر حملہ ہے بلکہ پورے تعلیمی ماحول کی توہین بھی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی استاد خود کو غیر محفوظ نہ سمجھے؛ شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے

مزیدخبریں