حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی ہدایت پر حافظ آباد میں بھی پنجابی ثقافت کے فروغ کا دن منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق سمیت دیگر ضلعی افسران پنجاب کے روایتی لباس اور پگڑی پہنے اپنے دفاتر میں سرکاری فرائض سر انجام دیتے رہے۔پنجاب کلچر ل ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول سمیت ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرام اور نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سی ای او ایجو کیشن محمد اکرم اشرف، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ صوفیہ جبیں، ڈپٹی ڈی ای او صدف خانم،ڈپٹی ڈی ای اواشتیاق احمدنے ڈپٹی کمشنر کو ثقافتی دن کی منا سبت سے تحائف پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کلچر ل ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول اور گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ پنجابی ثقافت، تہذیب و تمدن، علاقائی رسم و رواج کے فروغ کے لیے کلچر ل ڈے کا انعقاد خوش آئند ہے۔
حافظ آباد :مختلف تعلیمی اداروں میںپنجابی ثقافت کے خصوصی پروگرام، نمائش
Apr 15, 2025